کیا اے آئی ایپس آپ کے فون کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ سکتی ہیں؟
گزشتہ دنوں این سی سی آئی اے نے اے آئی کی مدد سے بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں لوگوں کے اندر یہ کنفیوژن پائی جا رہی ہے کہ کیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہمارے فون کے اندر موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ سکتا ہے۔  
دراصل، آرٹیفیشل انٹیلی جنس آپ کے فون کے اندر موجود نہ ہی آپ کی گیلری کی ویڈیوز کو دیکھ سکتا ہے، نہ ہی سنیپ چیٹ کو، نہ فیس بک کو اور نہ ہی کسی اور ایسی چیز کو خود بخود اکسیس کر سکتا ہے۔ اے آئی صرف ان تصاویر یا ویڈیوز کو دیکھ سکتا ہے جن کو آپ نے بیک اپ کیا ہوا ہو۔  
مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے اور آپ گوگل جیمنی استعمال کر رہے ہیں، اب اگر آپ کا گوگل جیمنی، گوگل فوٹوز کے ساتھ کنیکٹڈ ہے، تو آپ نے جتنی بھی تصاویر گوگل فوٹوز پر بیک اپ کی ہوئی ہیں، وہ تصاویر آپ کا گوگل جیمنی دیکھ سکتا ہے۔ ان تصاویر یا ویڈیوز کے اندر اگر کوئی غیر اخلاقی مواد ہے، تو اس مواد کے بارے میں گوگل جیمنی این سی سی آئی اے کو بتا سکتا ہے۔  
اصل بات یہ ہے کہ کیا آپ کے فون کے اندر موجود اے آئی کی ایپلیکیشن (चाहे وہ جیمنی ہو، چیٹ جی پی ٹی ہو یا کلاؤڈ اے آئی ہو) کیا آپ کے فوٹو بیک اپ سے کنیکٹڈ ہے؟ اگر آپ نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بیک اپ کی ہوئی ہیں اور جہاں آپ نے بیک اپ کی ہوئی ہیں (جیسے گوگل فوٹوز یا آئی کلاؤڈ)، اور وہ اے آئی کے سافٹ ویئر کے ساتھ کنیکٹڈ ہیں، تب اے آئی کی آپ کی تصاویر اور ویڈیوز پر نظر ہو سکتی ہے۔